الوقت - یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں اس ملک کے جنوب میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کو یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جيزان میں سعودی فوجی اڈوں پر حملے کئے جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
جمعرات کی رات کو بھی یمنی فوجیوں نے سعودی عرب فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
دوسری جانب جمعے کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صنعا، مآرب اور صعدہ صوبوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ اس سے پہلے جمعرات کی صبح بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تعز، الحدیدہ اور مارب صوبوں کو نشانہ بنایا تھا۔