الوقت - یمن کی فوج کے اسنائپرز نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے اسنائپرز نے جمعے کو سعودی عرب کے جنوبی صوبے جيزان میں ان دو فوجیوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری طرف یمنی فوج کی ٹینک یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع جيزان، نجران اور عسیر میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
اسی طرح یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے دارالحکومت صنعا میں حريب نہم علاقے میں سعودی ایجنٹوں کو شدید ہتھیاروں سے لیس ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سعودی حکام نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ صوبہ جازان میں مارٹر گولہ لگنے سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
ادھر جمعے کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور صوبہ صنعا کے باقم اور نہم کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں متعدد عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا یمن کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا ہے کہ صوبہ بیضاء میں القاعدہ کے دو مشتبہ رکن ہلاک ہو گئے ہیں۔