الوقت - ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد روس نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا ہے۔
ہندوستان کی حمایت کرتے ہوئے اس نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ روس نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ اڑی سیکٹر میں فوج کے کیمپ پر جو حملہ ہوا ہے اس میں پاکستان ملوث ہے۔
روسی سفیر الیکزینڈر كداكن نے ہندوستانی ٹی وی چینل آج تک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اب فوجی مشق کا سوال ہی نہیں ہے۔ یہ فوجی مشقیں اگلے ماہ گلگت اور بلتستان میں ہونی تھیں۔ روس نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ ہتھیاروں کا سودا بھی منسوخ کر دیا۔ اب وہ پاکستان کو نہیں باقی MI-35 ہیلی کاپٹر نہیں دے گا۔ روس نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ ہے۔
روس نے اس مشق کو 'فرینڈشپ 2016' قرار دیا تھا۔ یہ اسٹریٹجک مشق 24 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان شمالی پاکستان میں واقع آرمی ہائی ایلٹٹيوڈ اسکول اور چیرات علاقے میں واقع خصوصی فورس ٹریننگ سینٹر میں کی جانے والی تھی۔ روس اور پاکستان کی یہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے درمیان ہونے جا رہی تھی۔
پاکستان روس سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ اڑی سیکٹر ہو حملے کی امریکہ، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، افغانستان جیسے ممالک نے سخت مذمت کی ہے۔