الوقت - یمن کی فوج نے صوبہ کے الصرواح علاقے پر حملہ کرکے سعودی عرب کے ایجنٹوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج نے الصرواح کے مشرقی علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے نئے حملے کو ناکام بنا دیا اور بھرپور کاروائی کی جس کے دوران سعودی ایجنٹو کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جارحین کو ملک سے باہر نکالنے اور سعودی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
یمن کی وزارت دفاع نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ یمنی فوج نے اسی طرح جيزان کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔