الوقت - یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں بہت سے عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
یمن کی المسيرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پیر کی شام سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے باقم شہر پر حملہ کیا جس میں کم از کم چار عام شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
پیر کی صبح بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے سحار شہر پر حملہ کیا جس میں 12 افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی قسم صعدہ صوبے کے كتاف علاقے کے صوح پر بمباری کی۔ یمن کے صوبہ صعدہ کے شدا شہر پر بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا جس میں دو عام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح پیر کو مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے مستبا شہر کے خزان علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔