الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک کے سیکورٹی فورس اور خفیہ عناصر سے دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے کے لئے دوگنی محنت کرنے کی اپیل کی۔
عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، عراق میں ہر ماہ اوسطا 1000 عام شہری اس ملک کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر بغداد میں بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں مارے جاتے ہیں۔
حیدر العبادی نے اتوار کی رات بغداد آپریشن کے ہیڈ کوارٹر کے معائنہ میں فوجی كمانڈروں سے ملاقات میں شہریوں کی حفاظت کے لئے خفیہ اور سیکورٹی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
کچھ عراقی كمانڈروں کا خیال ہے کہ داعش کے نہ صرف بغداد میں بلکہ عراقی سیکورٹی فورس میں بھی عناصر موجود ہیں۔ بغداد میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ دھماکے انہی عناصر کی کارستانی ہے۔
اگرچہ فلوجہ کی آزادی سے بغداد داعش کی پہنچ میں نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے کچھ سلیپر سلسز بغداد سمیت دوسرے علاقوں میں موجود ہیں جو عام شہریوں کی جان کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔