الوقت - بحرینی حکومت نے شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے محلے کی لائٹ کاٹ دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی انتظامیہ نے بحرین کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم اور ان کے اطراف میں رہنے والوں کے گھروں کی لائٹ کاٹ دی ہے۔ بحرین کی حکومت انقلابیوں کو مزید دباؤ ڈالنے کے لئے شیخ عیسی قاسم کے گھر الدراز علاقے کی لایٹ کاٹ دی ہے۔ بحرینی انتظامیہ نے صرف شیخ عیسی قاسم کے گھر کی لایٹ کاٹنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کے پڑوسیوں اور الدراز کالونی کے الفداء اسکوائر پر رہنے والوں کے گھروں کی بھی لایٹ کاٹ دی ہے۔
بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے بحرینی حکام کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الفداء اسکوائر پر اجتماع کیا اور اس قدم کو غیر اخلاقی بتاتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ عوام کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کی سرکوبی جاری ہے۔
بحرینی حکومت عوامی تحریک کو دبانے کے لئے حکومت مخالفین کو جیل میں ڈال رہی ہے اور بعض افراد پر ایران کے لئے کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ گزشتہ مہینے بحرینی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کر لی تھی اور شیعوں کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی الوفاق پر پابندی عائد کرکے اس کے اموال کو ضبط کر لیا تھا۔