الوقت - یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے حملے جاری ہیں جس میں بہت سے عام شہری جاں بحق ہو گئے ۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جمعے کی شام سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 9 عام شہری جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
العالم ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کے شمالی صوبے سعدا کے شدا شہر پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے چھ بار بمباری کی۔ اسی کے ساتھ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے سعودی عرب کے ساتھ لگے یمن کے سرحدی علاقوں پر چار بار بمباری کی۔
اس سے پہلے بھی عام شہریوں کے گھروں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم 6 شہری جاں بحق اور 5 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، جمعے کو جارح سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ کے حیران علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملے کئے جس میں 6 معصوم شہری جاں بحق ہو گئے اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔
اسی طرح اس فضائی حملے میں 3 شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔