الوقت - صیہونی فوجی، قدس انتفاضہ تحریک کو روکنے کے لئے 153 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، فلسطین کے قیدی امور کے مطالعہ مرکز نے بتایا کہ صیہونی فوجی جاری سال کے شروع سے اب تک 153 فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔ اس کا مقصد قدس انتفاضہ کو روکنا ہے۔
ان خواتین اور لڑکیوں کو هشارون اور دامون جیلوں میں رکھا گیا ہے جن میں 13 خواتین قیدیوں کی آنکھوں میں زخم ہے۔
37 فلسطینی خواتین کو سوشل سائٹس پر انتفاضہ کی حمایت میں لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری طرف مقبوضہ مغربی کنارے میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی صیہونی فوجیوں نے اتوار کو مغربی جنين کے یعبدا گاؤں پر حملہ کر ایک فلسطینی طالب علم کو شہید کر دیا۔