الوقت - یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم 10 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے۔
ہفتے کو المسيرہ ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے العسیر علاقے میں الثعبان فوجی چھاؤنی پر کلسٹر بم برسائے۔ سعودی عرب کی اس چھاؤنی پر یمنی فوجیوں کا قبضہ ہے۔
یمن کے صوبہ الحجہ میں بھی سعودی جنگی طیاروں نے لکڑی کی ایک فیکٹری پر بمباری کی جس میں 2 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے۔
سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے جيزان صوبے میں واقع البحطیط اور المنتزہ نامی دو چھاؤنیوں پر میزائل برسائے۔