الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمن کو برباد کرنے کے لئے بحران جاری رکھنا چاہتا ہے۔
یمن سے موصولہ خبروں کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب جان بوجھ کر یمن کے بحران کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یمن کو مکمل طور پر تباہ کیا جا سکے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمنی قوم کا مضبوط ارادہ اور ان کی مزاحمت آل سعود حکومت کی اس خطرناک سازش کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی بلکہ سعودی حکومت کو سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر یمن کے بحران پر جاری امن مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب کو یہ معلوم ہو کہ یمنی قوم منصفانہ طریقے سے یمن کے بحران کا حل کر لے گی اور کر بھی رہی ہے لیکن آل سعود حکومت جان بوجھ کر یمن کو تباہ کرنے پر تیار ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ بحران یمن جاری رکھے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا کہ اب صورت حال پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہ سکتی ہے ساتھ ہی انصار اللہ ہمیشہ یمنی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کا دفاع کرتی رہے گی۔ عبد السلام نے کہا کہ جلد ہی دنیا دیکھے گی کہ سعودی عرب اپنی کھودی ہوئی قبر میں خود ہی دفن ہو جائے گا اور آل سعود کو اپنے کئے کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کویت میں یمن کے بحران پر ہوئے امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد انصار اللہ نے سعودی عرب کے کئی سرحدی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور مسلسل اپنی برتری بنائے ہوئے ہے۔