الوقت - ایتھوپیا کے اوروميہ اور امہرا علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زیادہ بتائی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اوروميہ اور امہرا میں عوام سیاسی اصلاحات، انصاف اور قانون شریعت کے نفاذ جیسے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے تھے۔
حکومت کی جانب سے اس قسم کی ظالمانہ کارروائی سے لوگوں کا غصہ مزید بھڑک سکتا ہے۔
ان دونوں علاقوں میں ایتھوپیا کے دو سب سے بڑے گروپ رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اور فوج کے ٹریننگ بیس سمیت کئی جگہوں پر بڑی تعداد میں لوگوں کو حراست میں رکھا گیا ہے اور بہت سے لوگوں کی موت حراست کے دوران ہوئی ہے۔