الوقت - صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے ایک بار پھر اپنے حقوق کی جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست دے دی ہے۔
ہفتے کو فلسطینی قیدیوں کے امور کی اطلاع دینے والے کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے قیدیوں کے بارے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے۔
بیان کے مطابق، اس معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد، اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔
اس معاہدے کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی بے حرمتی نہیں کی جائے گی، خاص طور پر ان کو برہنہ نہیں کیا جائے گا، جیلوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی اور جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے گی۔