الوقت - افغان طالبان کے ترجمان نے صوبہ قندوز میں طالبان کے شدید حملے کی اطلاع دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ قندوز کے امام صاحب شہر پر طالبان نے شدید حملہ کیا جس کے بعد افغان سیکورٹی اہلکاروں کے کئی ٹھکانوں اور چھاؤنیوں پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک اس صوبے میں طالبان نے 9 چھاؤنیوں پر قبضہ کنٹرول کر لیا ہے۔ ذبيح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں بہت سے سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح امام صاحب شہر کے شیرخان علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں سوار تمام فوجی مارے گئے۔
دوسری طرف طالبان کے ایک اور ترجمان یوسف احمدی نے صوبہ ہلمند میں بھی طالبان کے حملے کی اطلاع دی ہے۔ یوسف احمدی نے کہا کہ طالبان نے نہر سراج شہر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کئے اور ہلمند - قندہار ہائی وے مکمل طور پر بند کر دیا۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار اس شاہراہ کو کھلوانے کی کوشش کر رہے تھے جس کے دوران طالبان نے افغان سکیورٹی کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں کئی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے