:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

امارات، 200 افراد کو عقیدے کی وجہ سے جیل

Monday 4 July 2016
امارات، 200 افراد کو عقیدے کی وجہ سے جیل

الوقت - انسانی حقوق اور انصاف کے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ 200 اماراتی اپنا عقیدہ ظاہر کرنے کے جرم میں جیل میں بند ہیں۔  اس تنظیم کے سربراہ  نے کہا کہ صرف عقیدہ ظاہر کرنے کے جرم میں امارات کے تقریبا 200 شہری جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔

صفوہ عیسی نے کہا کہ آگے گہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے تشکیل پانے والی وزارت صرف ظاہری حالت کو بہتر دکھانے اور دکھاوے کے علاوہ  کچھ اور نہیں ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ الرزین اور الوثبہ کی جیلوں میں یہ افراد اپنی سزائیں کاٹ رہے ہیں جبکہ ان جیلوں کی صورتحال بہت ہی بدتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر قیدیوں کو الگ سل میں رکھا گیا ہے یا ان کو اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی۔

 

سیاسی گھٹن کا ماحول :

 

صفوہ عیسی کا کہنا ہے کہ ہم تک جو شکایت پہنچی ہے اس سے پتا چلا ہے کہ قیدیوں سے بہت ہی برا سلوک کیا جاتا ہے، ان کو کھانے پینے، پہننے، صفائی ستھرائی، سونے چاگنے جیسے امور میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض قیدیوں کو علاج تک کی اجازت نہیں ہے۔ صفوہ عیسی کہتے ہیں جرم کے اعتراف کے لئے انہیں تیز لائٹ کے سامنے رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ متعدد قسم کے ذہنی مرض میں مبتلا ہو گئے، ان کو لاوڈاسپیکر کے سامنے کر دیا جاتا ہے تاکہ پریشانی کی وجہ سے وہ اپنے اوپر عائد تمام الزامات کا اعتراف کر لیں۔ یہ تمام سرگرمیاں آہستہ آہستہ موت کی نیند سلانے کے زمرے  میں آتی ہیں۔

 

فلاح و بہبود اور معاف کرنے کی وزارت :

 

امارات میں فلاح و بہبود اور معاف کرنے کی وزارتوں کے کردار کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ  ان دونوں وزراتوں کا ہدف عوام کی فلاح وبہبود اور معافی کے عمل کو عملی جامہ پہنانا ہے لیکن ان دونوں وزارتوں کی تشکیل کا مقصد، ظاہری شکل کو اچھے طریقہ سے پیش کرنا ہے اور اس کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا کام نہیں ہے۔

 

مخالفین پر وحشیانہ حملہ :

 

عیسی کا کہنا ہے کہ امارات کے حکام نے  ان افراد کے خلاف شدید کاروائیاں شروع کر دیں جنہوں نے کتبی شکل میں ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ثقافتی اور اکاڈمی سے وابستہ افراد اور مخالفین پر حملے کئے گئے اور ان تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے اقدام ملک میں جمہوریت کے استحکام کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا۔  صفوہ عیسی نے کہا کہ یہ پہل اماراتی حکام کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے یہ اقدام کرنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی کی جس کے بعد سیکڑوں افراد گرفتار کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان کا مقصد پر امن طریقے سے اپنے عقاید بیان کرنے کی آزادی حاصل کرنا تھا جو امارات کے حکام کو ناگوار گزرا اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

 

علاقے کے کشیدہ حالات سے سوء استفادہ :

 

صفوہ عیسی کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام پر انسانی حقوق کے حوالے سے شدید بین الاقوامی دباؤ ہے لیکن وہ علاقے کے کشیدہ حالات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سوء استفادہ کرتے ہوئے خود کو دہشت گردی کے مقابلے میں ایک ذمہ دار اور پر امن ملک دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے امارات جانب سے فوج بھیجنے کا فیصلہ غیر انسانی فیصلہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس ایک ہدف، داخلی مخالفین کو خوفزدہ کرنا تھا۔

ٹیگ :

امارات فوج عقیدہ بیان

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے