:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

دنیا کے 50 ممالک میں عالم یوم قدس کی ریلیاں

Friday 1 July 2016
دنیا کے 50 ممالک میں عالم یوم قدس کی ریلیاں

الوقت - فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جمعہ کو عالمی  یوم قدس کے موقع پر ایران سمیت دنیا کے 50 سے زائد ملکوں میں لوگوں نے ریلیاں نکالیں جس میں دسیوں لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔

 ان ریلیوں میں شرکت کرنے والے لوگوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے تئیں اظہار یکجہتی کی اور اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔
دارالحکومت تہران اور ملک کے 850 دوسرے شہروں میں مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 30 منٹ پر عالمی قدس یوم ریلیاں نکلنا شروع ہوئیں۔ دارالحکومت تہران میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ کی چلچلاتی دھوپ میں لاکھوں کی تعداد میں روزے  داروں نے شرکت کر کے فلسطین کے تئیں اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔

 

 

مشہد المقدس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء نے اہم چوراہوں سے بارگاہ رضوی کی جانب مارچ کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

قم المقدسہ میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں بارگاہ حضرت معصومہ (س) پہنچ کرختم ہوئیں جن میں لاکھوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کہ جن پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

 

 

ایران میں منعقد ریلیوں میں یہودی کمیونٹی سمیت غیر مسلمان کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ۔
 اسلامی انقلاب کے بانی مرحوم امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس قرار دیا تاکہ اس دن پوری دنیا میں انسانیت کا درد رکھنے والے ریلیاں نکال سکیں۔

 


 

تہران میں جمعہ کو منعقد عالمی یوم قدس کی ریلی میں صدر روحانی بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ایرانی قوم نے ان ریلیوں میں حصہ لے کر یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔

 وزیر خارجہ جواد ظریف بھی عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا، "علاقے سمیت دنیا بھر کے مسلمان صیہونی حکومت کو نہ صرف عالم اسلام  بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

 


 
عالمی یوم قدس پر عراق، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور ملیشیا میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اسی طرح یورپ میں جرمنی، انگلینڈ، فرانس، نیدرلینڈ، سویزرلینڈ، كینیڈا اور امریکہ کی 14 ریاستوں میں ریلیوں کا انعقاد ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے جلوسوں، ریلیوں اور اجتماعات میں شرکت کر کے، ثابت کردیا کہ دنیا کے حریت پسند انسان، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹیگ :

عالم یوم قدس مظاہرے جلوس ریلیاں

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے