الوقت - یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یمن امن مذاکرات 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا ہے کہ کویت میں ہونے والے یمن امن مذاکرات 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے اور یہ مذاکرات اگلے دو ہفتوں میں نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔
اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا کہ یمن مذاکرات کا نیا مرحلہ، دونوں فریقوں کی مشاورت سے مخصوص ہے تاکہ عید الفطر کے بعد ایک بار پھر دونوں فریقوں کے نمائندے کویت پہنچے۔
یمن کے اسماعیل ولد شیخ احمد نے زور دیا ہے کہ جولائی میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریق سے ہونے والے مشاورت سے حاصل باتوں کو عملی جامہ پہنانے اور اس ملک کے بحران کو ختم کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط پر توجہ مرکوز گے۔
واضح رہے کہ کویت میں یمن امن مذاکرات اس ملک کے بحران کو ختم کرنے کے مقصد سے 21 اپریل کو شروع ہوئی تھی لیکن دو ماہ ہونے کے باوجود دونوں فریق کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے۔