الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئیں دو الگ الگ جھڑپوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ایک فوجی افسر نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ فورس نے ایک انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دوبوان جنگل کے علاقے میں ایک تلاش مہم شروع کی جس کے بعد لولاب علاقے میں ہوئی پہلی جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔
تلاش مہم جاری رہنے کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جاری تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ شام کو درگمللا علاقے میں ہوئی ایک اور جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے درگمللا کے واتركھاني جنگلات میں ایک عسکریت پسند کے موجود ہونے کی خبر ملنے کے بعد وہاں تلاشی مہم شروع کی۔ آّپریشن کے بعد دونوں علاقوں سرچ آپریشن جاری ہے۔