الوقت - شمالی برطانیہ میں خاتون رکن پارلیمنٹ جو کاکس کے قتل کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر جانے کے لئے ہو رہی مہم کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 41 سالہ رہنما جو کاکس لیبر پارٹی کی رہنما تھیں۔ وہ مسلسل برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کر رہی تھیں۔
لیڈز کے قریب برسٹل میں جب وہ پارلیمانی حلقہ کے لوگوں سے ملنے کی تیاری کر رہی تھیں، اس دوران ان پر حملہ ہوا۔ 23 جون کو برطانیہ میں یورپی یونین میں باقی رہنے یا نکل جانے کا فیصلہ کرنے کے لئے ریفرنڈم ہونا ہے۔
فی الحال صاف طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس واقعہ سے ریفرنڈم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس نے ملک کو یورپی یونین مخالف اور یورپی یونین حامی جیسے دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ تاہم کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے برطانیہ کے یورپی یونین میں باقی رہنے کی حمایت کرنے والے گروپ کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ گزشتہ دنوں یہ گروپ یورپی یونین سے باہر نکلنے کی وکالت کرنے والے دھڑے سے پچھڑ گیا تھا۔
ملزم گرفتار
مغربی یارکشائر پولیس کے مطابق، قاتل نے رکن پارلیمنٹ کو چاقو سے مارنے کے بعد گولی مار دی۔ ان کے قتل کے الزام میں ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ قتل کا مقصد کیا تھا لیکن لیکن برطانیہ کے یورپی یونین میں باقی رہنے کی کھل کر حمایت کرنے کی وجہ سے انہیں گزشتہ کچھ وقت سے نفرت انگيز ای میل مل رہے تھے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جو کاکس فلسطین کی زبرست حامی تھی اس حمایت کی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا۔ ابھی یہ سب کہنا وقت سے پہلے ہوگا کیونکہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے اور اس کے اعترافات کے بعد ہی پتا چلے گا کہ قتل کا مقصد کیا تھا۔
صدمے میں برطانیہ
جو کاکس کے قتل کے بعد پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ان کا قتل ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ ہم نے اپنا ایک ستارہ کھو دیا ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا پونڈ کی قیمت
اس حملے کے بعد برطانوی کرنسی پاؤنڈ اسٹرلنگ میں ڈالر کے مقابلے تیزی دیکھی گئی ہے، اس کی وجہ سے حالات میں اچانک تبدیلی آ گئی ہے اور یورپین یونین سے باہر نکلنے کی حمایت کرنے والے دوڑ میں پچھڑ گئے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ تجزیہ نگار اسے یورپی یونین میں باقی رہنے کے تناظر میں رونماء ہونے والے واقعے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کو لگ رہا ہے کہ یورپین یونین میں باقی رہنے کے حامیوں کی مہم کو اس واقعہ کی وجہ سے ہمدردی ملے گی۔