الوقت - متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بنے اتحاد میں اپنے فوجی آپریشن کے اختتام کی خبر دی ہے۔
اخبار الیمن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزارت داخلہ کے امور کے مشیر وزیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یمن میں ہمارے فوجیوں کے لئے عملی طور پر جنگ ختم ہوگئی ہے گرچہ یہ فوجی دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے یمن میں باقی ہیں۔ ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے بھی اپنے بیان میں قرقاش کی بات کو اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق، قرقاش کے اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ممکن ہے کہ امارات کے کچھ فوجی یمن کے کچھ صوبوں خاص طور پر حضرموت اور عدن میں باقی رہیں۔ یمن کے کچھ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی، عدن میں ایوان صدر اور ائیرپورٹ پر بدستور تعینات رہیں گے اور اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب عکاظ سمیت سعودی عرب کے کچھ اخباروں اور ذرائع ابلاغ نے قرقاش کے بیان بر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی سعودی عرب کے اتحاد میں بدستور رہیں گے۔