:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

خلل ہے دماغ کا!

Tuesday 14 June 2016
خلل ہے دماغ کا!

الوقت - سادھوی پراچی کا ،مسلم مکت بھارت، کا بیان تعصب اورعناد کے زہر میں بجھا ایسا احمقانہ بیان ہے جس کی مذمت کافی نہیں تھی۔ اچھا کیا جو چند جیالوں نے زبانی جواب دینے یا احتجاجی مظاھرہ کرنے سے بہتر یہ سمجھا کہ قانون کا راستہ اپنایا جائے اور اس اشتعال انگیز بیان کی بنیاد پر سادھوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ یہ بہت موزوں قدم ہے۔

سادھوؤں کی طرح سادھویوں کی بھی منصبی ذمہ داری صرف اور صرف دھارمک ہوتی ہے لیکن ماضی کی ایسی ہی چند ایک سادھویوں کی طرح یہ سادھوی بھی دھرم کو چھوڑ سیاست کے گلیاروں کی سیر پر آ نکلی ہیں اور صرف سیر نہیں کر رہی ہیں، اپنے متنازع بیانات سے ملک کی فرقہ وارانہ فضا کو مکدر کرنے پر بھی تلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مکت بھارت کا مشن پورا ہونے کے بعد اب مسلم مکت بھارت کا مشن اپنایا جائے۔ یہ پتہ نہیں انہیں کس ،جانکار، نے بتا دیا کہ بھارت، کانگریس مکت ہو چکا ہے۔ انہیں چاہیئے کہ جانکاروں پر بھروسہ کرنے کے بجائے خود بھی کوشش کریں اور جب سیاست سے اتنی دلچسپی ہے توسیاست کا ،گیان، بھی حاصل کریں۔ یہ گیان حاصل ہو جائے تو معلوم ہوگا کہ ،کانگریس مکت بھارت، بھگوا سپنا ضرور تھا لیکن نہ تو اب تک ساکار ہوا ہے نہ آئندہ ہو سکتا ہے۔

کانگریس جیسی بھی ہے لیکن ملک کی تاریخ یعنی ماضی سے وابستہ ہے اور مستقبل سے بھی وابستہ رہے گی کیوں کہ اس کے نظریات کی اہمیت ہے۔ اقتدار کے دور میں اس نے اپنے نظریات کو خود آلودہ کرکے بد ترین موقع پرستی کا مظاھرہ کیا اور اپنے زوال کی راہ ہموار کی۔ گزشتہ دو سال میں بھگوائیت کا دور دورہ ہوا تو وہ لوگ جو براہ راست متاثر تھے یعنی اقلیتیں، دلت، قبائلی عوام، وہ تو فکر مند ہوئے ہی، ملک کے اکثریتی طبقے کا بڑا حصہ بھی تشویش میں مبتلا ہوا کہ یہ نیا حاکم اور نئی حکمراں جماعت ملک کو نفرت کے کس ماحول میں دھکیل رہے ہیں،انہوں نے اس کے خلاف احتجاج شروع کیا جو دانشوروں اور مصنفوں کی ایوارڈ واپسی مہم کی شکل میں ظاھر ہوا۔ یہ در اصل طویل مزاحمت کی ابتدا تھی۔

اس کے بعد سے یہ سلسلہ جاری ہے جو کبھی طلبہ کی تحریک کی شکل اختیار کرتا ہے تو کبھی فلم سازوں کی اور دیگر فنکاروں کے احتجاج کی صورت۔ ابھی دو روز قبل فلم سینسر بورڈ کے خلاف جو احتجاج ہوا ہے وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب جب بھگوائیت اپنے مکروہ عزائم کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنے کے درپے ہوگی، تب تب ان نظریات کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہوگی جو کانگریس کا اصل تعارف تھے اور صرف کانگریس ہی نہیں، ملک بھر میں پھیلی ہوئی درجنوں دیگر سیکولر پارٹیاں بھی جو کانگریس ہی کے نظریات کی توسیع ہیں، ابھی موجود ہیں اور سیاست میں پوری طرح فعال ہیں۔ سادھوی کو شاید اس کی خبر نہیں ہے۔

ایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ساتھ سادھوی پراچی کو یہ بتانے کی بھی ضرورت ہے کہ بھارت جب کانگریس ہی سے مکت نہیں ہوا ہے تو کانگریس جیسے سیکولر نظریات والی دیگر سیاسی پارٹیوں سے کب تک مکت ہو گا، اور جب ان پارٹیوں ہی سے مکت نہیں ہوا ہے تو ان کے 69 فیصد سیکولر ووٹروں سے کب مکت ہوگا؟ وہ ،مسلم مکت بھارت، کا سوچ رہی ہیں، انہیں اس سے پہلے کتنے کام ہیں!! حیرت ہے کہ سادھوی کی پشت پناہی کرنے والے اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں اور جو کہہ رہی ہیں وہ کتنا درست ہے۔ کیا یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اس ملک میں فرقہ پرستوں کو صرف مسلمانوں سے نہیں، ملک کے ایک ایک سیکولر شہری سے لوہا لینا ہوگا اور سب مل کر یہ بہت بڑی طاقت ہیں جو بھگوائیوں کے کسی خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے، ان شاء اللہ!

 

ٹیگ :

سادھوی پراچی حملہ مسلمان اقلیت کانگریس مسلمان بھارت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے