الوقت - بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کو الحوض الجاف جیل سے 20 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد الرٹ کرد یا گیا ہے۔
بحرین کی خبر رساں ایجنسی بحرین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کو الحوض الجاف جیل سے 20 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو پوری طرح الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ سترہ اور دیگر علاقوں میں چیک پوسٹ قائم کرنے کے علا منامہ اور الحوض علاقے کے درمیان ایک رابطہ پل بھی بنا لیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ قیدی فرار ہوتے ہوئے کئی ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔
سیکورٹی اہلکاروں کی تعینانی اور جگہ جگہ پوسٹ بنانے کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بحرین کے المیادین ٹی وی چينل کی رپورٹ کے مطابق الحوض الجاف کے زیادہ تر قیدی، بحرینی حکومت کے مخالف سیاسی کارکن ہیں۔ بحرینی حکومت نے عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا ہے اور کے خلاف کیس تیار کرکے انہیں بڑی سزائیں سنائی ہیں۔