الوقت - یمنی اور سعودی عرب کے وفود کے درمیان کویت میں ہونے والے مذاکرات میں رمضان المبارک سے پہلے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح دونوں وفود نے قیدیوں کے تبادلے کی ذمہ دار کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی اتفاق کیا ہے۔
کویت میں یمنی اور سعودی وفود کے درمیان مذاکرات ریاض کی خلاف ورزی کی وجہ سے 6 دن کے وقفے کے بعد اقوام متحدہ کی نگرانی میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔
یہ مذاکرات کویت میں 21 اپریل سے شروع ہوئے لیکن سعودی عرب کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یمنی وفد اہم مسائل کے سلسلے میں کسی مفاہمت پر نہیں پہنچ سکا۔
در ایں اثنا یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے جمعرات کو ایک پریس كانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی حمایت سے یمن کے تناظر میں تبادلہ خیال جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے تناظر میں گفتگو کے لئے وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے لیکن امید ہے کہ جلد از جلد یمن کے بحران کا حل ہو جائے گا۔