:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکی ہوائی حملے میں ملا منصور ہلاک

Sunday 22 May 2016
امریکی ہوائی حملے میں ملا منصور ہلاک

الوقت - طالبان کے سرغنہ ملا منصور اختر کے امریکا کے ہوائی حملے میں مارے جانے کا امکان ہے۔

امریکا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملا منصور اختر کو نشانہ بنا کر کل افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے کے ایک دور دراز علاقے میں ہوائی حملہ کیا گیا۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مہم کی منظوری امریکہ کے صدر باراک اوباما نے دی تھی۔ اس نے بتایا کہ حملے میں منصور اختر کے ساتھ موجود ایک اور شخص کے بھی مارے جانے کا امکان ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، مغربی پاکستان میں واقع احمد وال شہر کے قریب دور دراز کے علاقے میں موجود ایک گاڑی پر کئی ڈرون طیاروں نے حملہ کیا۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا چھ بجے کیا گیا۔
پینٹاگون کے پریس سکریٹری پیٹر کک نے کہا، منصور طالبان کا لیڈر اور کابل اور پورے افغانستان میں اداروں کے خلاف حملوں کی سازش میں ملوث رہا جو افغان شہریوں اور سیکورٹی فورسز، ہمارے اہلکاروں اور اتحاد کے ارکان کے لئے خطرہ پیدا کر رہا تھا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ملا منصور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن اور مفاہمت قائم کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہا تھا۔  وہ طالبان رہنماؤں کو افغان حکومت کے ساتھ ان امن مذاکرات میں شرکت سے روکتا تھا جن مذاکرات سے مسلحانہ جھڑپیں ختم ہو سکتی تھی ۔

بہر حال، انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع اب بھی پاکستان کے اندر اپنے حملے کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے  کک نے کہا کہ ملا عمر کی موت اور منصور اختر کے کمان سنبھالنے کے بعد طالبان نے کئی حملے کئے جو ہزاروں افغان شہریوں اور افغان سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ امریکی اور اتحادی فوجیوں کی موت کا سبب بنے۔
امریکا کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے منصور اختر کی ہلاکت کی مہم کی تعریف کی۔ سینیٹر جان مکین نے کہا کہ میں اس خبر کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ ملا منصور کو مار گرایا گیا۔ اس مہم کو انجام دینے والے امریکی فوجی دستوں کی صلاحیت اور ان کی پیشہ ورانہ روش کو میں سلام کرتا ہوں۔ اس کارروائی نے امریکہ اور افغانستان کو محفوظ بنایا ہے۔
سینیٹر باب كركر نے کہا کہ اگر طالبان رہنما ملا اختر منصور کی موت کی خبر مصدقہ ہے تو یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی اور افغانستان میں ہمارے فوجیوں کے لئے ایک خوش آئند خبر ہوگی۔

ٹیگ :

افغان طالبان کمانڈر فوج حملہ ہوائی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے