الوقت - برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روس کے صدر اور داعش کا سرغنہ، یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے خوش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا نکلنا، پوتين اور ابو بکر البغدادی کی خوشی کا سبب بنے گا۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے برطانوی وزیر اعظم کے حوالے سے لکھا کہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے نکلنے سے کون خوشی کا اظہار کریں گے، پوتين اور میں سمجھتا ہوں کہ البغدادی۔
ڈیوڈ کیمرون نے اسی طرح برطانوی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ روسی خطروں کی وجہ سے یورپی یونین میں باقی رہنے کے حق میں ووٹنگ کریں۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے سے یورپ میں جنگ شروع ہو جائے گی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانیہ کے عوام 23 جون کو ایک ریفرنڈم میں شرکت کرکے ملک کے یورپی یونین میں رہنے یا نکلنے کے لئے فیصلہ کن ووٹنگ کریں گے۔ تازہ سروے اس بات کی علامت ہے کہ ڈیوڈ کیمرون عوام کو یورپی یونین میں باقی رہنے کے لئے تشویق کر رہے ہیں۔ ان کو اس مسئلے پر سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے جبکہ یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے لئے چلنے والے كمپین کے رہنما اور لندن کے سابق میئر بوریس جانسن کی پوزیشن اس سلسلے میں بہت مضبوط ہے۔