الوقت - امریکا11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کے لئے بنائے کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب ان دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کر رہا تھا، جنہوں نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں اس دہشت گردانہ واقعہ کو انجام دیا تھا۔
جان لہمن نے امریکی صدر باراک اوباما سے کمیشن کی رپورٹ کے باقی 28 صفحات کو بھی منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے کسی رکن نے واضح طور پر نائن الیون کی صورت میں سعودی عرب کے کردار کی بات کہی ہے۔
اوباما کو کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے پر خبردار کرنے کے لئے لہمن نے کمیشن کے سابق سربراہ کی تنقید کی ہے۔