الوقت - شام کی فوج نے سنیچر کی صبح جنوبی حلب کے خان طومان قصبے میں وسیع آپریشن شروع کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے روسی جنگی طیاروں کی مدد سے جنوبی حلب کے مضافاتی علاقوں، خالديہ اور خان طومان قصبوں میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع مہم شروع کی ہے۔ شام کی فوج نے اس کارروائی کے دوران 80 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اسی طرح فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے مشرقی علاقے دیرالزور کی فوجی چھاؤنی کے نواحی علاقے میں واقع البوناصر محلے پر حملہ کیا جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ روسی طیاروں نے مشرقی دیرالزور کے عوام کے لئے بیس سے زیادہ طبی اور کھانے کی اشیاء کی کھیپ گرائی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی نے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے لئے ترکی کی سرحد سے اعزاز شہر تک دو کلومیٹر کی خفیہ سرنگ کھول دیا ہے تاکہ دہشت گرد اسی راستے سے بھاری ہتھیار لے جا سکیں۔
حزب اللہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ شام کے خان طومان قصبے میں حزب اللہ کے کچھ مجاہدین کو قید کر لیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے کچھ مجاہدین کے شمالی شام کے صوبہ حلب کے خان طومان قصبے میں قیدی بنائے جانے کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی افواہ دہشت گرد گروہ پھیلا رہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
واضح رہے شام میں سرگرم غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے دعوی کیا ہے کہ خان طومان قصبے میں جھڑپ کے دوران افغانستان کے 2 شہریوں سمیت حزب اللہ کے 5 مجاہدین کو قیدی بنا لیا ہے۔