الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے دھماکے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک تیل ٹینکر میں اس دھماکے میں یہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے تیل سے بھرے ٹینکر کو پولیس چوکی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے میں کئی سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبریں لکھے جانے تک کسی شخص یا گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی مگر اس سے پہلے دہشت گرد گروہ داعش اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا آیا ہے۔
دوسری جانب عیسائیوں کے سینئر رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے موصل شہر میں امریکہ کی جانب سے کی گئی بمباری کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے موصل میں کی جانے والی بمباری کی اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کا کام خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں عراق کے عام شہریوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔
موصل میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں 230 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔