الوقت - پیرس کے اورلي ہوائی اڈے پر ایک مشتبہ حملہ آور کو سیکورٹی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حملے کے بعد احتیاطا ائیرپورٹ کو خالی کروا لیا گیا اور مسافرین کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے ہوائی اڈے پر موجود ایک سیکورٹی گارڈ کی بندوق چھیننے کی کوشش کی تھی جس کے بعد گارڈز نے اسے گولی مار دی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے بعد کسی بھی مسافر کو ہوائی اڈے پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کچھ عینی شاہدین نے ہوائی اڈے پر گولیاں چلنے کی آواز بھی سنی ہے۔ ہوائی اڈے پر بم ڈسپوزل اسكواڈ کو بلا لیا گیا ہے اور پورے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیرس کے ایک میوزیم میں ایک شخص نے وہاں موجود گارڈ پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اس کو گولی مار دی گئی تھی