الوقت - حکومت پاکستان گلگت- بلتستان کو مکمل صوبے کا درجہ دینے جا رہی ہے۔
ہندوستان کی حکومت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاوہ بھی اس علاقہ پر دعوی کرتی ہے اور سیکورٹی کے لحاظ سے یہ علاقہ بہت ہی حساس ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس اقدام کی چین بھرپور حمایت کر رہا ہے تاہم ہندوستان کی حکومت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
جنیوا میں تین دن سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے عوام حکومت پاکستان کی نا انصافی کے خلاف سراپا احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان، گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے جس پر ہندوستان کو شدید تحفظات ہیں۔ ہندوستان اپنے زیر انتظام کشمیر پر دعوی کرنے کے علاوہ ان علاقوں پر بھی اپنی ملکیت کا دعوی کرتا ہے۔ ہندوستان کے مطابق پاکستان کا یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
پاکستان کے چار اہم صوبے ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان۔ اس کے علاوہ فاٹا کا علاقہ ہے، جس کا انتظام براہ راست پاکستان حکومت کے ساتھ مشروط ہے۔ وہیں گلگت بلتستان خود مختار صوبہ ہے۔ پاکستان نے 1947 میں اس علاقے کو اپنے زیر انتظام لے لیا تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کی زیر صدارت کمیٹی کی سفارش پر ہوئے اس فیصلے کے نفاذ کے لئے آئینی ترمیم ضروری ہے۔