الوقت - یمن کی فوج اور رضا کار فورس کی میزائل یونٹوں نے سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المسيرہ ٹی وی کے مطابق اس کارروائی میں جو نجران میں سعودی عرب کی سلاتح نامی چھاؤنی پر انجام دی گئی، چھاؤنی کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
یمن کے توپخانے کی یونٹ نے بھی جيزان کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ کئی دن سے یمنی فوج نجران اور جيزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے کہا ہے کہ یہ حملے، سعودی عرب کے زمینی اور فضائی حملوں کے جواب میں کئے جا رہے ہیں اور جب تک سعودی عرب کے حملے جاری رہیں گے، یمنی فوج ان کا جواب دیتے رہیں گے۔ سعودی عرب گزشتہ دو سال سے یمن پر حملے کر رہا ہے جن میں ہزاروں عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن سعودی عرب اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔