الوقت - امریکہ نے اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرکے اس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی مخالفت کر دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ واشگٹن اس بات کا شدید مخالف ہے کہ پابندیاں عائد کرکے اسرائیل کو الگ تھلگ کر دیا جائے۔
مارک ٹونر نے واشگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعلقات میں توسیع پر زور دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اس موقع پر کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ملاقات میں ایران کے تعلق سے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس سے پہلے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے بارے میں بحث کرتے ہوئے تہران سے مقابلے پر زور دیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو ماضی میں بھی ایران مخالف بیان دیتے رہے ہیں۔ ان دونوں نے جےسی پی اواے کا مقابلہ کرنے پر بھی زور دیا ہے۔