الوقت - یمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں سات سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔
یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیر کو یمن کے فوجیوں نے جنوبی سعودی عرب کے نجران، جيزان اور عسیر علاقوں میں سات سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ایک فوجی عسیر کے علب پاس میں، دو جيزان کی دخان فوجی چھاؤنی میں مارے گئے جبکہ دو سعودی فوجی نجران کے علب پہاڑیوں میں اور دو دیگر عسیر میں النمسا ٹاور میں فوجی کاروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
ان سب کو یمنی فوج کے نشانے بازوں نے ہلاک کیا ہے۔
یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمنی فوج کے اسنائپرز نے فروری میں 31 حملوں میں کم از کم 36 سعودی فوجیوں کو مارنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یمن پر سعودی حملے میں سب سے زیادہ بچوں اور عورتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے اسنائپرز نے گزشتہ چار ماہ کے دوران 152 سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
ان میں سے زیادہ تر حملے جيزان میں کئے گئے۔