الوقت - امریکا میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور ان کے مخالفین میں جھڑپیں ہوگئیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے کیلیفورنیا کے برکلی شہر میں مظاہرے کئے جس کے دوران دونوں فریق کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں۔
ان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین شدید زخمی ہوگئے۔ ای بی سی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ کچھ مظاہرین نے عوام کی جانب پیٹرول بم بھی پھینکے۔
ٹی وی چینل سے جاری تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ اس تصادم میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین نے مظاہرے کئے ہوں۔ اسے پہلے بھی کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین اور حامیوں نے ایک ساتھ مظاہرے کئے جس کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔