الوقت - شام کی فوج بدھ کو صوبہ حمص کے تدمر شہر کے قلعے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اسی طرح روس کے جنگی طیاروں کی مدد سے مغربی شام کے صوبہ حمص کے شہر تدمر شہر مغربی دروازے کی اسٹراٹیجک پہاڑیوں پر کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔ داعش نے مئی 2015 میں تدمر شہر پر کنٹرول کر لیا تھا۔
اس تاریخی شہر پر کنٹرول کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے اس شہر کی بہت سے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا تھا۔ گزشتہ سال کے آغاز میں شام کی فوج اور رضاکار فورسز نے تدمر یا پالميرا شہر کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا تھا لیکن دسمبر 2016 میں داعش نے ایک بار پھر اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔
2011 سے شام میں امریکا اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کے صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کی سرنگونی کے لئے وسیع حملے شروع کئے۔
شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران اب تک لاکھوں افراد ہلاک جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔