الوقت - جنوبی افغانستان میں طالبان کے ایک رکن نے حلیہ بدل کر افغان پولیس پر حملہ کیا، جس میں کم سے کم 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
یہ حملہ پیر دیر رات جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے مرکز لشکر گاہ میں پولیس لائن کے قریب ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، طالبان کے ایک رکن نے جو پولیس کے لباس میں تھا، لشکرگاہ میں ایک چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔
ہلمند کو طالبان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ سے افغان سیکورٹی فورس لشکرگاہ سمیت اس صوبے کے کچھ اہم اضلاع میں طالبان کے حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ تقریبا 14 سال سے جب سے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کے خلاف مبینہ جنگ کے نام پر افغانستان پر حملہ کیا، اس وقت سے یہ ملک مزید افراتفری مچی ہوئی ہے۔ اس حملے سے طالبان اقتدار سے تو ہٹ گيا لیکن پورے ملک میں عدم تحفظ ماحول پھیل گیا ہے۔
31 دسمبر 2014 کو امریکا کی قیادت والی مبینہ مہم افغانستان میں ختم ہو گئی لیکن اب بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی فوجی خاص طور پر امریکی فوجی اس ملک میں موجود ہیں۔