الوقت - عراقی فوج نے موصل شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو ایک اہم کامیابی اس وقت حاصل کی جب اس نے موصل ہوائی اڈے کو داعش کے کنٹرول سے پوری طرح آزاد کرا لیا۔
موصل سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے ہوائی اڈے کو پوری طرح داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے جسے داعش کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراقی فوج نے موصل کے مغربی علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے اور موصل شہر سے ملے داعش کے ایک بڑے اڈے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
عراقی فوج موصل شہر سے ملے داعش کے ایک بڑے اڈے تک پہنچ گئی ہے۔ عراق کی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل ہوائی اڈے کو آزاد کرانے کی کارروائی میں ریپڈ ایکشن فورس اور انسداد دہشت گردی فورس کے جوان بھی شریک ہیں۔
عراق کے سرکاری ٹی وی چینل نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ عراقی فوج موصل ہوائی اڈے کے اندر داخل ہو گئی ہے۔