الوقت - جمہوریہ آذربائجان کے صدر الہام علی اف نے اپنی اہلیہ کو نائب صدر مقرر کیا ہے جس پر میڈیا میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
صدر الہام علی اف نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہربان علیوا کو جمہوریہ آذربائیجان کا نائب صدر منتخب کیا جاتا ہے۔
52 سال کی علیوا حکمراں ینی آذربائیجان پارٹی کی رکن پارلیمنٹ رہی ہیں اور حیدر علی اف فاونڈیشن نام کی موثر فلاحی ادارہ چلاتی ہیں۔
نائب صدر کی یہ تقرری 2016 میں آئین میں ترمیم کے بعد ممکن ہوئی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ علیوا کو نائب صدر بنایا جانا غیر جمہوری فیصلہ ہے اور یہ اقتدار پر علی اف خاندان کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔
اپوزیشن لیڈر گینبر کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ حکمراں پارٹی نے اپنے تمام مخالفین کو دبا دیا ہے۔