الوقت - سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے یمن کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد پر سات فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمن سے لگی سرحدی علاقوں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 115 سے زیادہ ہے اور گزشتہ دنوں ہلاک ہونے فوجیوں کو ملا کر ان کی تعداد 122 سے زائد ہو گئی ہے۔
سعودی عرب نے امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے وسیع حملوں کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد اس ملک کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں پہنچانا ہے۔
گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے حملے کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکا ہے۔
یمن ایک غریب عرب ملک ہے اور اس ملک پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جان بوجھ کر یمن کے ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔