الوقت - بحرین کے عوامی انقلاب کی چھٹی سالگرہ کے آغاز ہونے کے موقع پر باخبر ذرائع نے منامہ ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے 60 خصوصی فوجیوں کے داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
میڈل ایسٹ پانوراما ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق، منامہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باخبر ذرائع نے کہا کہ تل ابیب سے 60 فوجیوں پر مشتمل ایک فوجی دستہ اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ قطر ائیرلائن سے بحرین پہنچے اور ان کے پاس بڑی مقدار میں لڑکی کے باکس بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ان فوجی اہلکاروں کے استقبال کے لئے سیکورٹی اہلکار آئے تھے اور وہ بحرین کی وزارت داخلہ کی گاڑیوں سے ان فوجیوں کو نا معلوم جگہ پر لے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ساٹھ فوجیوں کے بحرین میں داخل ہونے سے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کسی کو بھی تصاویر لینے سے منع کیا۔ انہوں نے بعض مسافرین کو بھی فوٹو لینے سے روک دیا تھا۔
صیہونی حکومت کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ منامہ اور تل ابیب کے اقتصادی تعلقات ہیں اور ٹرینگ کے شعبے میں بہت سے ایٹنی رائٹ پولیس فورس کے جوان بحرین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر نے کہا کہ اسرائیل، خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لئے متعدد روشوں کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ تل ابیب میں بحرین کے بادشاہ اور ان کے اہل خانہ کا علاج ہوچکا ہے۔