الوقت - وائٹ ہاوس نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے قومی سیکورٹی کے مشیر نے کچھ ہی دیر پہلے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فائکل فلین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں قومی سیکورٹی کے مشیر کے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے مطابق امریکا کے ریٹائرڈ جنرل کیٹ کلاگ ان کے جانشین ہوں گے۔ سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ فلین کا استعفی، روس کے ساتھ ان کے رابطے سے متعلق ہو سکتا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے امریکا میں روس کے سفیر سرگئی کیسلیاک کے ساتھ وائٹ وائٹ ہاوس کے قومی سیکورٹی کے مشیر مائکل فلین کی ٹیلیفونی گفتگو سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ 20 جنوری ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے روسی سفیر سے فلین کی ٹیلیفونی گفتگو سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا فلین نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ہے جو امریکا کے عام شہری کو اس ملک کے ساتھ تعاون کسے روکتا ہے جس کے ساتھ امریکا کے سفارتی تنازع ہو۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مائکل فلین نے ٹرمپ کے باضابطہ امریکا کے صدر کے طور پر حلف اٹھانے سے پہلے کیسلیاک کے ساتھ ٹیلفونی گفتگو میں روس کے خلاف پابندیوں کے موضوع پر گفتگو کی تھی۔