الوقت - بحرین کے بادشاہ نے ملک کے دار الحکومت منامہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا پرجوش استقبال کیا اور دونوں فریق نے کئی شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان خلیج فارس کے تین ممالک کے اپنے دورے کے دوران اتوار کی شام بحرین پہنچے۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے الصخیر محل میں ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
اس استقبال کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ مذاکرات شروع کئے۔ اس ملاقات میں بحرین کے بادشاہ نے کہا کہ اردوغان کا ان کے ملک کے دورے سے دونوں ممالک کے اسٹراٹیجک تعاون میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کی تسلط پسندی کے لئے صدر اردوغان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ بحرین کے بادشاہ نے کہا کہ ترکی ہمارا دوست اور علاقے کا مؤثر ملک ہے اور علاقے میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
اس ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ بحرین کے سامنے موجود تمام چیلنز کے مقابل میں منامہ کی حمایت کریں گے۔
ان دو ممالک نے فوجی صنعت، دونوں ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا ختم کرنے اور تعلیمی شعبے میں متعدد معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام کی انقلابی تحریک کی سرکوبی میں اردوغان حکومت بھی ملوث ہے۔