الوقت - گیلپ نے اپنے ایک سروے میں کہا کہ 67 فیصد روسی نیٹو کو ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔
گیلپ نے ایک سروے کرایا جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران نیٹو کے تعلق سے روسی شہریوں کے منفی نقطہ نظر اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں، حتی یوکرین کے 35 فیصد شہری بھی نیٹو کو ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔
انٹرفیكس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے گیلپ کی جانب سے جاری کئے گئے اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ روس کے 67 فیصد شہری نیٹو کو اپنے ملک کے لئے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔ یہ سروے 2016 کے آخر میں ٹیلیفون کے ذریعے کرایا گیا ہے۔
اس سروے میں روس کے صرف تین فیصد شہریوں نے اس ادارے کو دفاعی ادارہ قرار دیا ہے جبکہ 20 فیصد نے نہ تو اسے دفاعی اور نہ ہی حملہ آور ادارہ بتایا ہے۔
گیلپ نے زور دیا ہے کہ نیٹو کو روس کے لئے سنگین خطرہ ماننے والے روسی شہریوں کی تعداد میں 2012 کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال 2008 میں نیٹو کے بارے میں روسی شہریوں کے منفی موقف میں اضافہ ہوا ہے۔