الوقت - ذرائع ابلاغ نے بغداد کے گرین زون علاقے میں متعدد کیٹیوشا راکٹ گرنے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ پارلیمنٹ ہاوس سمیت کچھ متعدد سرکاری عمارتوں پر گرے ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ گرین زون علاقے میں کو کیٹیوشا میزائل گرے ہیں۔
گرین زون علاقہ شہر کے مرکز میں واقع ہے جہاں امریکا کے سفارتخانے سمیت پارلیمنٹ اور متعدد سرکاری عمارتیں ہیں۔ واضح رہے کہ اسی علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور مقتدی صدر کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں7 افراد ہلاک اور 320 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
مقتدی صدر کے حامی بھی گزشتہ کئی مہینوں سے ملک کے سرکاری دفاتر میں پھیلی بد عنوانی کے خلاف مظاہرہ کر چکے ہیں۔ مقتدی صدر کے حامی انتخابات کے قانون میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔
عراق کے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں شامل افراد کر پاس لاٹھی ڈنڈا اور چھوٹے ہتھیار بھی تھے۔
بغداد فوجی مہم کے کمانڈر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ راکٹ البلدیات اور فلسطینی سڑک پر گرے ہیں۔