الوقت - تہران میں کویت کے سفارت خانے نے ایران سمیت سات ممالک کے شہریوں کے کویت میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
کویت میں تہران کے سفارت خانے نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت سات اسلامی ممالک کے شہریوں کے کویت میں داخلے پر پابندی کی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کچھ ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ کویت نے ایران سمیت سات اسلامی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
تہران میں کویت کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت نے دوست ملک اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ان تمام ممالک کے شہریوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جن کا ذکر کچھ ذرائع ابلاغ میں کیا جا رہا ہے۔
تہران میں کویت کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں مختلف ممالک کے شہری رہتے ہیں جن میں ایران کے شہری بھی مکمل تحفظ کے ساتھ اپنے خاندانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں اور انہیں تمام حقوق حاصل ہیں اور ان کے رشتہ دار جب چاہے ویزا لے کر کویت کا دورہ کر سکتے ہیں۔