الوقت - پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک امریکا کے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صوبے خوست کے علی شیر علاقے میں امریکا کے ڈرون طیارے نے ایک گاڑی پر دو راکٹ فائر کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملے میں افغان طالبان کمانڈر ملا اختر رسول اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوا۔ طالبان کی جانب سے ابھی اس تعلق سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ اس علاقے میں پہلا ڈرون حملہ ہے۔
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد 9 جنوری کو افغان صوبہ ننگرہار اور شمالی وزیرستان پر ڈرون حملے ہوئے تھے جن میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔