الوقت - کینیڈا کے کیوبیک شہر کی ایک مسجد پر ہوئی فائرنگ میں6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیوبیک سٹی کی اس مسجد میں اتوار کی رات مسلح افراد کی فائرنگ میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں چالیس افراد موجود تھے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کینیڈا کے مسلمان حالیہ ہفتوں میں اس ملک کی مساجد میں بے گھر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
کینیڈا کی پولیس کے مطابق فائرنگ کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی امیگریشن کی وزارت نے کہا ہے کہ سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کی وجہ سے یہاں پھنسے لوگوں کو کینیڈا عارضی رہائش گاہ فراہم کرنے کی پیشکش کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے کینیڈا کے البرٹا شہر کی ایک مسجد پر بھی حملہ ہوا تھا۔