الوقت - پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہم صرف ایک اچھا پڑوسی نہیں بلکہ دنیا کی ایک بااثر ملک سمجھتے ہیں۔
اياز صادق نے جمعے کی شام اسلام آباد میں ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی سے ملاقات میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ عالم اسلام میں اتحاد کے لئے قدم بڑھایا ہے۔
پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجوں سے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک اور شیعہ و سنی مسلمانوں میں اتحاد ضروری ہے۔
اس ملاقات میں ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بھی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاكٹر علی لاریجانی کا ان کے پاکستانی ہم منصب کو سلام پیش کیا اور اتحاد و یکجہتی کے سلسلے میں اياز صادق کے بیان کی تائید کی۔
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لئے پاکستان کے قابل قدر کردار کو سراہا ۔
انہوں نے پاکستان میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اچھے تعلقات پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ ایران میں بھی شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی قائم ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی اہم علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال اور پاکستانی حکام کو فلسطین کے موضوع پر تہران میں آئندہ دنوں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے پاکستان گئے ہیں۔