الوقت - اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی اور غذائی قلت کے بحران کی بابت خبردار کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے ڈائریکٹر اسٹیفن اوبرائن Stephen O'Brien نے جمعرات کو سلامتی کونسل میں کہا کہ بحران یمن اس وقت دنیا میں غذائی اشیاء کی فوری ضرورت میں تبدیل ہو گیا ہے اور اگر غذائی قلت کے مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات نہیں کئے گئے تو لاکھوں یمن شہری موت کی آغوش میں سو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی بچوں کی صورتحال مزید خطرناک اور بدتر ہوگئی ہے کیونکہ 22 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے اور روزانہ 10 سال سے کم عمر کے دسیوں بچے زندگی کی جنگ ہار رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق بحران یمن میں جو تقریبا دو سال پہلے سعودی عرب کے حملے سے شروع ہوا ہے، تقریبا 10 ہزار عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔