الوقت - لبنان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ایک جاسوس نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے جو ملک کی جاسوسی کر رہا تھا۔
لبنان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے جاسوس، ترکی، اردن، برطانیہ اور نیپال میں اسرائیلی سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ان کے پاس سے پکڑے گئے موبائل فونز سے متعدد دیگر اطلاعات بھی حاصل ہوئی ہیں۔ جن اسرائیلی جاسوسوں کو پکڑا گیا ہے ان کی تعداد پانچ ہے۔
ان میں دو لبنانی، دو نیپالی اور ایک فلسطینی ہے۔ ان سے حاصل اطلاعات کے مطابق وہ اسرائیل کو اطلاعات فراہم کرتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جاسوس کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
گرفتار دو نیپالی خواتین ہیں جو لبنانیوں کے گھروں پر خادمہ تھیں اور گھر سے حاصل اطلاعات کو وہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرتی تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ان افراد نے اسرائیل کے ساتھ تعاونکا اعتراف کیا ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے ان عدالت کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس اس نیٹ ورک سے متعلق ديگر افراد کو بھی تلاش کر رہی ہے۔